ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / چوکیداروں سے خطاب میں مودی نے کوئی فلاح کی بات نہیں کی، بی جے پی کے باغی شتروگھن سنہا نے ’چوکیدار‘ کو لے کرمودی کی تنقید 

چوکیداروں سے خطاب میں مودی نے کوئی فلاح کی بات نہیں کی، بی جے پی کے باغی شتروگھن سنہا نے ’چوکیدار‘ کو لے کرمودی کی تنقید 

Thu, 21 Mar 2019 22:51:39  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:21 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے باغی رہنما شتروگھن سنہا نے ہولی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹوئٹر پر نیک خواہشات دیتے ہوئے ان پر شدید طنز کیا ہے۔’میں بھی چوکیدار ہوں‘ مہم کے درمیان مودی کی طرف سے’ چوکیداروں‘ سے خطاب کرنے کو لے کر سنہا نے کہا کہ زیادہ تر چوکیدارخط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، ان کے درمیان تقریر کرنے سے اہم ہے ان کی حالت بہتر بنانا ہے۔ سنہا نے ٹویٹ کیا کہ سرجی آپ کو ہولی مبارک. ایک بار پھر میں عاجزی کے ساتھ یاد دلادوں کہ ’چوکیدار مہم‘ میں مت پھنسئے۔ چوکیدار پر آپ جتنا دفاع کریں گے ، یہ ملک رافیل ڈیل کی اتنی ہی زیادہ یاد دلائے گا، جس کے بارے میں لوگ جاننے کے لئے بے چین ہیں ۔وزیر اعظم مودی کو چو کیدارو ں کی پوزیشن بہتر بنانے کی نصیحت دیتے ہوئے شتروگھن سنہا نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ویسے بھی سر، یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ نے لاکھوں، سینکڑوں چوکیداروں کو خطاب کیا۔ آپ کی تقریر (بہت کھوکھلی ، حقائق سے بالاتر )بھی اہم نہیں ہے۔ جو چیز اہم ہے وہ یہ ہے کہ ان کی حالت سدھاری جائے، ان کی زندگی کو بہتر ہو، انہیں عزت کے ساتھ رہنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے، بہتر اور باقاعدہ تنخواہ ملے۔ سنہا نے آگے لکھا کہ چونکہ آپ اب بھی ملک کے وزیر اعظم ہیں، تو میں اب بھی آپ کے ساتھ ہوں بہرحال، آپ کو بہت سارا پیار اور نیک خواہشات۔


Share: